اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو ’’غیر آئینی اور عدلیہ پر حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے آئندہ جمعے کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ہیں، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ اتحاد نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کو آئین کی حمایت میں جرات مندانہ قدم قرار دیا۔
اتحاد پیر کے روز پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کرے گا، جب کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں میں بھی ترامیم کے خلاف قراردادیں اور مارچ کیے جائیں گے۔
تحریک نے عمران خان، بشریٰ بی بی اور گرفتار قیادت و کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔