دو روزہ چھٹی کا اعلان

08:57 PM, 14 Nov, 2025

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے قومی دن کی مناسبت سے سرکاری اور نجی اداروں میں دو دن کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق 2 اور 3 دسمبر کو ملک بھر میں تمام دفاتر بند رہیں گے۔

اعلان میں بتایا گیا کہ قومی دن کی تعطیلات کے ساتھ ہفتہ وار تعطیل بھی شامل ہونے کے باعث سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کو چار روزہ وقفہ حاصل ہوگا۔

یو اے ای میں ہر سال 2 دسمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جو 1971 میں سات امارات — ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ — کے اتحاد کا تاریخی دن ہے۔

مزیدخبریں