پشاور ہائیکورٹ کی سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر سختی سے روک

04:32 PM, 14 Nov, 2025

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جلسوں، ملین مارچ اور ریلیوں میں سرکاری مشینری یا ملازمین کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

یہ فیصلہ اُس درخواست کے جواب میں دیا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ صوبائی حکومت سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا غلط استعمال کر رہی ہے، اور احتجاج میں استعمال ہونے والی مشینری وفاق کے کنٹرول میں ہے۔

عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل کا استعمال آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، اور قومی خزانے کا ضیاع ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ریاست کو سرکاری و سیاسی سرگرمیوں میں فرق کرنا چاہیے، اور سیاسی مقاصد کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں