سپریم کورٹ رولز 2025 کی ترامیم منظور، فل کورٹ اجلاس میں اعلان

05:32 PM, 14 Nov, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔

اعلامیہ کے مطابق ترامیم کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی ہیں، جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل تھے۔ کمیٹی نے رولز 1980 کا جائزہ لینے کے بعد رولز 2025 میں بہتری کے لیے تجاویز تیار کیں۔

فل کورٹ نے ایڈووکیٹ محمد منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ رولز 2025 باضابطہ طور پر اپ ڈیٹ کر دیے گئے ہیں، جس کا مقصد عدالتی نظام کو بہتر بنانا اور عوام کو جلد و سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں