مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی صفوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی نے وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے فیصل راٹھور کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آج ہی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک جمع کرائے گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے آزاد کشمیر میں نئی سیاسی صف بندیوں کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔