27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

12:57 PM, 14 Nov, 2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن سینیٹ کی طرف سے جاری کیا گیا، جس میں 56 ترامیم کی تفصیلات شامل ہیں جو ایوان زیریں اور بالا دونوں سے منظور ہوئیں۔

آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت، اور وفاقی و صوبائی اختیارات سے متعلق اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان ترامیم میں ججز کے تبادلے کے اختیارات میں تبدیلی، عسکری قیادت کے ڈھانچے میں اصلاحات اور وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ آئینی ترمیم سب سے پہلے وفاقی کابینہ میں منظور کی گئی تھی، اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور عدلیہ سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔

 
 

مزیدخبریں