جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی

12:07 PM, 14 Nov, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے اپنی صحت کے مسائل کی بنا پر وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس ہلالی نے اس عہدے کے لیے اپنی نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی صحت اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مناسب نہیں۔

دوسری جانب، جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود تھی۔

مزیدخبریں