کراچی: شارع فیصل پر ای چالان کا آغاز، رفتار کی حد مقرر

01:22 PM, 14 Nov, 2025

کراچی: کراچی کی سب سے مصروف سڑک شارع فیصل پر ای چالان کے نظام کے تحت رفتار کی حد کے نئے سائن بورڈ لگا دیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق، یہاں کاروں اور جیپوں کے لیے رفتار کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے، جب کہ بسوں اور ٹرکوں جیسے ہیوی وہیکلز کے لیے یہ حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

کاشف ندیم نے یہ بھی بتایا کہ جو گاڑیاں رفتار کی حد سے تجاوز کریں گی، ان کا خودکار طریقے سے ای چالان کیا جائے گا، اور اس کے لیے سڑکوں پر لگے کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں