پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ حاصل

11:55 AM, 14 Nov, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 418 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز، ہنڈرڈ انڈیکس 2473 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن آج کی تجارت نے مارکیٹ کو ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند سطح تک پہنچا دیا۔ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت اقتصادی اشاروں کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں