جو لوگ آدھی رات کو اسمبلیاں توڑ دیتے ہیں وہ ہمیں قانون سازی پر طعنہ دے رہے ہیں ، خواجہ آصف

10:20 AM, 14 Nov, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قوانین پاس کر کے اسمبلیاں توڑ دیتے ہیں، وہ آج ہمیں آئینی ترمیم اور قانون سازی پر طعنہ دے رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ لوگ جو اخلاقی طور پر زوال کا شکار ہیں، وہ ہمیں پاکدامنی کے بارے میں لیکچر دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے سابق جج سپریم کورٹ منصور علی شاہ کی طرف سے استعفے پر لکھے گئے شعر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعر اس وقت کیوں یاد نہیں آیا جب عدلیہ انصاف کے قتل عام میں شریک تھی اور کچھ ججز سیاسی مفادات کے محافظ بنے ہوئے تھے۔

"یہ ججز آئین اور قانون کے بجائے صرف سیاسی مفادات کی خدمت کر رہے تھے، اور سیاسی پارٹی کے ورکر بن چکے تھے۔ اگر شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کر لیتے تو شاید شرم اور حیا آ جاتی،" خواجہ آصف نے کہا۔

مزیدخبریں