پشاور : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور کا اہم دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 15 پولیس اہلکاروں کے لواحقین اور خاص طور پر ان کی ماؤں سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "آپ کے شیر دل بیٹوں نے جوانمردی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ایسی باہمت ماؤں کو دیکھ کر دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔
سی ٹی ڈی کی کارکردگی کی تعریف: وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور خوارجیوں کے خلاف سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشنز اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اور پورا تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا اور وہاں قائم 'اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر' کا معائنہ کرتے ہوئے جدید سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔
پشاور: وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بنوں کے 15 شہدا کے خاندانوں سے ملاقات
07:17 PM, 14 May, 2026