بیجنگ میں صدر ٹرمپ کے اعزاز میں شاہی ضیافت: "ایک دوسرے کی مخالفت کا وقت گزر گیا، اب تعاون کریں گے"، صدر شی جن پنگ

03:26 PM, 14 May, 2026

بیجنگ :چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں بیجنگ میں ایک پُروقار اسٹیٹ ڈنر منعقد کیا گیا۔ اس ہائی پروفائل تقریب میں امریکی وفد کے اعلیٰ حکام اور دونوں ممالک کی صفِ اول کی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جسے عالمی سطح پر بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
اسٹیٹ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین اپنی نوعیت کا تاریخی دورہ ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ کو اپنے درمیان پا کر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے، امریکی اور چینی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کے درمیان گہرا تعلق موجود ہے۔
چینی صدر نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ان کی اور امریکی صدر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عہد کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا    ہمیں ایک دوسرے کی کامیابی کے لیے رکاوٹ بننے کے بجائے مددگار بننا چاہیے۔    دنیا کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ چین اور امریکا مخالفت کے بجائے تعاون کی راہ اختیار کریں۔    دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ ساتھی بن کر چلیں گے۔
تقریب میں موجود نامور کاروباری شخصیات کی موجودگی اس بات کا ثبوت تھی کہ دونوں صدور اب معاشی محاذ پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ صدر شی نے اپنے خطاب کے آخر میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک خلیج کو کم کرنے میں کلیدی ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں