بیجنگ: امریکی اور چینی صدور کی چہل قدمی اور 'ٹیمپل آف ہیون' کا دورہ، عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

10:10 AM, 14 May, 2026

بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کی تکمیل کے بعد چین کے مشہور تاریخی مقام 'ٹیمپل آف ہیون' کا دورہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی اور خوشگوار بات چیت ہوئی۔

دورے کی تفصیلات کے مطابق، تاریخی مقام کے معائنے سے قبل دونوں صدور نے ایک ساتھ چہل قدمی کی اور عالمی میڈیا کے سامنے آکر مصافحہ کیا۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کو 'ٹیمپل آف ہیون' کے مختلف حصوں کی سیر کرائی اور انہیں اس عمارت کے قدیم چینی پس منظر اور تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ثقافتی ورثے کے معائنے میں گہری دلچسپی دکھائی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں کا ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آنا اور تاریخی مقامات کا دورہ کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک اختلافات کے باوجود سفارتی سطح پر قربت چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں