چوہدری سرور کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب، خدمات پر خراج تحسین

09:03 PM, 14 May, 2025

لندن : برطانیہ کے پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی سیاسی، سماجی اور انسانی خدمات کو زبردست انداز میں سراہا گیا۔

تقریب کی میزبانی مانچسٹر سے ایم پی افضل خان نے کی، جنہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے کمیونٹی کی خدمت، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
چوہدری سرور، جنہوں نے 1997 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے برطانیہ کے پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا، نے کہا کہ وہ چاہے جہاں بھی ہوں، ان کی زندگی کا مشن صرف امن اور خدمت ہے۔تقریب میں درجنوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ، لارڈز اور کمیونٹی رہنما شریک ہوئے اور سب نے چوہدری سرور کی جدوجہد، سادگی اور مستقل مزاجی کی تعریف کی۔

تقریب کے آخر میں چوہدری سرور نے کہایہ اعزاز میرے لیے باعث فخر ہے، لیکن اصل خوشی تب ہوگی جب ہم سب مل کر امن، بھائی چارے اور ترقی کے لیے آگے بڑھیں۔

مزیدخبریں