دوحہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے قطر پہنچ گئے، جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شاہی محل میں ان کا استقبال کیا۔ ٹرمپ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اگر درست فیصلہ نہیں کرتا تو آنے والے دن سازگار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کر دیا گیا ہے.
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل طویل عرصے سے جنگی حالات سے گزر رہا ہے، اور امریکہ کی کوششوں سے کئی یرغمالیوں کو رہائی دلائی گئی ہے۔