پاک فوج کے 2 مزید جوان بھارتی جارحیت میں شہید

03:51 PM, 14 May, 2025

راولپنڈی : بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دو جوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زخمی جوانوں کو بھارتی فورسز کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ میں شدید زخم آئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 78 فوجی جوانوں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں، اور ان کی جرات اور قربانی کو سراہا گیا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پاکستان کی مسلح افواج نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ "ہم سب شہداء کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قوم کا فخر رہیں گی۔"

مزیدخبریں