واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

01:40 PM, 14 May, 2025

لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ واہگہ اٹاری پوسٹ پر پیش آیا جہاں دونوں ممالک نے اپنے اپنے قیدیوں کا تبادلہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار شاہ کو پاکستان کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو بھارت کے حوالے کیا گیا۔

یہ تبادلہ 12 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ممکن ہوا، جب دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں