اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کے دوران سنایا۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اس ایکٹ کو دوبارہ نافذ کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔
پشاور ہائیکورٹ نے اس ایکٹ کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے ترمیمی ایکٹ کو بحال کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔