ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی بڑی کمی

04:46 PM, 14 Mar, 2026

کراچی: پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 700 روپے کم ہونے کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 459 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے ہیں اور فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5018 ڈالر پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
 
 
 

مزیدخبریں