اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے تین نئے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا ہے۔ ایوان صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت حلف برداری کی ایک تقریب ہوئی۔
نئے وزرا میں سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ارمغان سبحانی کو وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور شذرا منصب علی کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا گیا ہے۔
حلف برداری کے بعد تینوں وزرا کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں وفاقی کابینہ کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے۔