گڈانی کے ساحل پر فیفا ورلڈ کپ کا جادو: ریت پر بنی ٹرافی توجہ کا مرکز

03:25 PM, 14 Jun, 2026

گڈانی : دنیا بھر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا جوش و خروش بلوچستان کے ساحلوں تک پہنچ گیا ہے۔ گڈانی کے چند مقامی نوجوانوں نے ساحلِ سمندر پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ایسے جوہر دکھائے ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ان باصلاحیت نوجوانوں نے گڈانی کے خوبصورت ساحل کی ریت پر انتہائی باریک بینی اور مہارت کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل ٹرافی اور ورلڈ کپ 2026 کا لوگو تیار کیا ہے۔ ریت سے بنے یہ شاندار شاہکار  اس وقت ساحل پر آنے والے سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں اور لوگ ان کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں۔

بلوچستان کے ساحلی پٹی کے نوجوان فٹبال سے اپنی والہانہ محبت کے لیے مشہور ہیں اور اس منفرد آرٹ کے ذریعے انہوں نے عالمی کپ کے لیے اپنے جنون کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی گڈانی کے ان ہنرمند نوجوانوں کی اس خوبصورت کاوش کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں