دوحہ / تہران: مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی اور ایران و امریکہ کے مابین ممکنہ بڑے امن معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں خلیج کے اہم ترین ثالث ملک قطر کا ایک اعلیٰ اختیاراتی سفارتی وفد ہنگامی دورے پر تہران پہنچ گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تہران آنے والے اس سفارتی مشن کی قیادت قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے مشیرِ خاص کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین کے مطابق قطری وزیراعظم کے قریبی مشیر کا یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پسِ پردہ کچھ بڑے فیصلے ہو چکے ہیں جنہیں اب حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
قطر کی جانب سے اس نئی سفارتی مہم کو عالمی سطح پر بہت اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ قطر کو امریکہ اور ایران دونوں کا یکساں اعتماد حاصل ہے اور اس دورے کے نتائج پورے خطے کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
ایران امریکہ امن معاہدے کے لیے قطر کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران میں خیمہ زن
02:50 PM, 14 Jun, 2026