مریم نواز صرف خواب نہیں دکھا رہیں، وہ عوامی وعدے پورے کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

09:40 PM, 14 Jun, 2025

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز محض دعوے نہیں کر رہیں، بلکہ عملی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق مریم نواز کی کارکردگی خود پیپلز پارٹی کے لیے دردِ سر بن چکی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خود اعتراف کر رہے ہیں کہ مریم نواز کی کارکردگی ان کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز ہر روز نتائج دے رہی ہیں، اور حالیہ دورہ سمبڑیال اس بات کی واضح مثال ہے کہ ترقیاتی کام زمین پر نظر آ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش بھی نہیں ہوا اور مخالفین پہلے سے ہی اسے مسترد کر رہے ہیں، جو سراسر غیر سنجیدہ رویہ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ:"اگر حکومت میں کام کرنے کی نیت اور صلاحیت ہو تو ڈیڑھ سال میں بھی کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے، لیکن اگر کام نہ کیا جائے تو 16 سال بھی کافی نہیں ہوتے۔"

مزیدخبریں