باوما اور مارکرم کی جوڑی نے تاریخ بدل دی، پروٹیز نے آئی سی سی ٹرافی جیت لی

05:27 PM, 14 Jun, 2025

لارڈز:جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 27 سالہ طویل انتظار ختم کر دیا۔ ایڈن مارکرم کی جرات مندانہ سنچری اور کپتان ٹیمبا باوما کی قیادت نے پروٹیز کو 282 رنز کا ہدف عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ پروٹیز کی دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے، جس نے 1998 کے بعد اب عالمی کرکٹ میں ایک بار پھر اپنے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

مزیدخبریں