رمشا خان کا فلم ’لو گُرُو‘ میں خصوصی ڈانس، ویڈیو وائرل

04:18 PM, 14 Jun, 2025

لاہور:میگا کاسٹ فلم ’لو گُرُو‘ میں رمشا خان کی خصوصی شرکت اور ان کا رقص ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

رمشا خان کو فلم میں ایک گانے میں ہمایوں سعید کے ساتھ بولڈ رقص کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو آن لائن تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
شائقین نے جہاں ان کی موجودگی کو فلم کا دلچسپ پہلو قرار دیا، وہیں لباس اور انداز پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

گانے کو آئمہ بیگ نے گایا ہے، اور اسے فلم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر باضابطہ جاری کیا ہے۔ فلم کے تمام شوز تاحال فل ہاؤس چل رہے ہیں۔

مزیدخبریں