تہران : اسرائیل نے ایران کے مغربی علاقوں پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، تبریز ریفائنری کے قریب اور اسد آباد میں میزائل داغے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں دو ایرانی شہری شہید ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تبریز، اسد آباد اور دیگر مقامات پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا اور تہران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔