اسرائیل،ایران کشیدگی کے بعد اردن، لبنان اور شام نے فضائی حدود کھول دی، پروازیں بحال

02:20 PM, 14 Jun, 2025

اردن: اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کے سبب بند کی گئی اردن، لبنان اور شام کی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جس سے خطے میں فضائی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

اردن سول ایوی ایشن کے چیئرمین  کا کہنا ہے کہ  اردن کی فضائی حدود دوبارہ کھولی گئیں ہیں۔ لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ فایز رسامنی نے بھی صبح 10 بجے سے ملک کی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں سے معذرت کی اور کہا کہ یہ بندش صرف حفاظتی وجوہات کی بنا پر تھی۔

یہ بندش اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کی گئی تھی، جس کے بعد کئی ممالک نے فضائی حدود بند کر کے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ اب صورتحال میں نرمی کے باعث فضائی حدود کھول دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں