بھارت نے جوہری میزائل نصب کیے، خطہ غیر محفوظ ہو چکا ہے: بلاول بھٹو

01:53 PM, 14 Jun, 2025

اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی عزائم نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود بھارت کا رویہ امن کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نئی دہلی نے پاکستان کے خلاف جوہری میزائل نصب کیے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی، جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بلاول کے مطابق امریکا اور یورپی یونین نے جنگ بندی میں کردار ادا کیا، تاہم پائیدار امن کے لیے عالمی برادری کو مزید متحرک ہونا ہوگا۔

مزیدخبریں