ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

12:59 PM, 14 Jun, 2025

نیویارک :ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی مشترکہ لائحہ عمل کے اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں مختلف ممالک نے اسرائیلی حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، مگر سلامتی کونسل کسی متفقہ موقف پر نہ پہنچ سکی۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ ایران کو مکمل دفاع کا حق حاصل ہے۔ چین، روس اور ایران نے بھی اسرائیل کے اقدامات کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

امریکا نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا لیکن کہا کہ وہ کشیدگی میں کمی چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جوہری تنصیبات پر حملے کو "خطرناک" قرار دیا اور دونوں فریقین سے فوری تحمل کی اپیل کی۔

مزیدخبریں