کراچی :کراچی میں آج صبح تقریباً ساڑھے نو بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ زمین کی 35 کلومیٹر گہرائی میں ہوا۔
زلزلے کے جھٹکے شہر کے مختلف علاقوں جیسے قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر میں محسوس کیے گئے، جس سے شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور خوفزدہ ہو گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو کہ زمین کے اندر غیر معمولی حرکات کی علامت ہیں۔
متعلقہ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں حفاظتی انتظامات کریں اور ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کریں۔