کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے گھٹ گئی، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے تک آگیا۔
ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تنزلی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر پر آگیا۔