پاکستانی کہانیاں عالمی پلیٹ فارم تک پہنچنے میں کئی رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہیں : فیصل قریشی

05:11 PM, 14 Jul, 2026

لاہور : معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارمز تک رسائی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کانٹینٹ کو نیٹ فلکس پر آنے میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی مارکیٹ کے بڑے حجم اور اثر و رسوخ کی وجہ سے پاکستانی پروڈکشنز کو عالمی پلیٹ فارمز پر جگہ بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ عالمی پلیٹ فارمز ایسے کانٹینٹ کو اہمیت دیتے ہیں جو معاشرے کے حقیقی مسائل اور مختلف پہلوؤں کو نمایاں کرے، تاہم پاکستان میں بعض موضوعات کو کھل کر پیش کرنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے پاکستان میں نیٹ فلکس کے استعمال کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ ذاتی سبسکرپشن لینے کے بجائے شیئر کیے گئے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ سے پلیٹ فارم کو زیادہ آمدنی حاصل نہیں ہو پاتی۔

اداکار نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری مستقبل میں عالمی سطح پر مزید نمایاں مقام حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں