کیش لیس معیشت کا منصوبہ، وزیراعظم کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ پر زور

02:47 PM, 14 Jul, 2026

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو معیشت کو کیش لیس نظام کی جانب منتقل کرنے کے لیے جاری پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ شہباز شریف نے معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مالیاتی نظام میں شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور جدید ادائیگیوں کے نظام کے حوالے سے آئندہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں