اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر سے متعلق اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔