مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والا شوہر چاہیے: نمرہ مہرہ

04:03 PM, 14 Jul, 2026

لاہور: پاکستانی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے دولت یا ظاہری آسائشیں اہم نہیں، بلکہ وہ ایسے شخص کو اپنا شریکِ حیات بنانا چاہتی ہیں جو نرم مزاج، بااخلاق اور دوسروں کے ساتھ احترام سے پیش آنے والا ہو۔

نمرہ مہرہ کے مطابق، ان کے نزدیک سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ انسان مشکل حالات میں بھی پرسکون رہے، گھبراہٹ یا غصے کا شکار نہ ہو اور سمجھداری سے ہر مسئلے کا حل نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ تحمل، بردباری اور مثبت رویہ ہی وہ اوصاف ہیں جو وہ اپنے ہونے والے شوہر میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں