بلوچستان میں آپریشن شعبان کامیابی سے جاری، سکیورٹی فورسز نے مزید 4 خارجی  ہلاک کردیے

01:15 PM, 14 Jul, 2026

ہرنائی :پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران مزید 4 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں اب تک ہلاک کیے گئے دہشتگردوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے جاری کارروائیوں میں آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 خارجی دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگرد عناصر کے خاتمے اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں