یونیسیف کی رپورٹ میں افغانستان کے بچوں کی تشویشناک صورتحال، 37 لاکھ بچے غذائی بحران کا شکار

01:56 PM, 14 Jul, 2026

نیویارک :افغانستان میں بچوں کو درپیش غذائی بحران سے متعلق یونیسیف کی نئی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں ملک میں خوراک، صحت اور صاف پانی کی کمی کے باعث بچوں کی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 37 لاکھ بچے شدید غذائی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ وسیع غذائی عدم تحفظ اور بنیادی سہولیات کی کمی نے بچوں کی صحت اور نشوونما کو متاثر کیا ہے۔

یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غذائی قلت، ناقص صحت کی سہولیات اور صاف پانی تک محدود رسائی بچوں کے لیے بڑے چیلنجز بن چکے ہیں۔

رپورٹ میں افغانستان میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں