اسحاق ڈار سے بنگلہ دیشی وزیر کی ملاقات ، پاکستان اور بنگلہ دیش کا تعلقات کے فروغ پر اتفاق

12:47 PM, 14 Jul, 2026

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر سماجی بہبود نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے او آئی سی پلیٹ فارم پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے عوامی سطح پر روابط کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں