کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 231 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 695 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ابتدائی کاروبار کے دوران مختلف شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مجموعی طور پر مارکیٹ منفی زون میں رہی۔ مارکیٹ کی آئندہ سمت کا انحصار سرمایہ کاروں کے رجحان اور کاروباری سیشن کے دوران ہونے والی سرگرمیوں پر ہوگا۔