مولانا فضل الرحمان کے بیان پر حکومتی اور سیاسی رہنماؤں کا سخت ردعمل

10:57 AM, 14 Jul, 2026

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر حکومتی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی جوانوں کی وطن کے لیے دی جانے والی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا مناسب نہیں۔ ان کے بقول، فوجی اہلکار محض تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور جذبۂ ایثار کے تحت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے بارے میں غیرذمہ دارانہ ریمارکس سے گریز کیا جانا چاہیے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان سے اپنے بیان پر معذرت کا مطالبہ کیا، جبکہ پارٹی رہنما عون چوہدری نے کہا کہ شہادت کا جذبہ تنخواہ سے نہیں بلکہ حب الوطنی، ایمان اور وطن کے لیے قربانی کے عزم سے وابستہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں