فیفا ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں آج فرانس اور سپین کا ٹاکرا، ارجنٹینا کل انگلینڈ سے نبرد آزما ہوگا

09:35 AM, 14 Jul, 2026

میکسیکو :فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں آج پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئنز فرانس اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

فرانس اور اسپین میں سے کامیاب ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو تیسری پوزیشن کے میچ میں حصہ لینا ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ بھی پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

چاروں ٹیمیں عالمی فٹبال کے سب سے بڑے اعزاز تک رسائی کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی، جس کے باعث شائقین کو دو سنسنی خیز سیمی فائنلز کی توقع ہے۔

مزیدخبریں