آبنائے ہرمز کی سلامتی یقینی بنانا ایران کا کردار ہے: عباس عراقچی

12:25 AM, 14 Jul, 2026

تہران:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے کے اعلان پر ایران نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اور وہاں سے بحری آمدورفت کو محفوظ بنانا ہمیشہ ایران کی ذمہ داری رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایران یہی کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس اہم بحری راستے سے محفوظ گزرگاہ فراہم کرنے کے عوض کوئی معاوضہ لیا جائے تو یہ اصولی طور پر غلط نہیں، تاہم 20 فیصد فیس غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اس معاملے میں انصاف اور اعتدال پر مبنی مؤقف اپنائے گا۔

مزیدخبریں