پیراگلائیڈر کی پرواز کے دوران ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراؤ، حادثے کے باوجود بچاؤ

07:22 PM, 14 Jul, 2025

نیپال:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے زور پکڑ لیا ہے، جس میں ایک پیراگلائیڈر کو ہوا میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اچانک وہ بجلی کی ہائی وولٹیج کی تاروں سے ٹکرا جاتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ٹکراؤ کے فوراً بعد تاروں سے تیز نیلی روشنی پھوٹتی ہے، جس کے باعث پیراگلائیڈر نیچے دریا میں جا گرتا ہے۔

فوری طور پر امدادی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں اسے شدید چوٹیں نہیں آئیں۔

یہ ویڈیو ’فوکس نیوز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی، جس کے بعد یہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگی۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ کس مقام پر پیش آیا، تاہم اس نے پیراگلائیڈنگ جیسے خطرناک کھیلوں میں حفاظتی اقدامات اور پرواز کے دائرہ کار پر مزید غور کرنے کی ضرورت کو اجاگر کر دیا ہے۔

مزیدخبریں