پاکستان کی معیشت مستحکم، ٹیکس ریفارمز سے عوام کو ریلیف:محمد اورنگزیب کا دعویٰ

04:00 PM, 14 Jul, 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے اور حکومت نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ہیں جن میں خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرنز کو آسان بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنانس بل میں سیلز ٹیکس فراڈ روکنے کے لیے نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری کی سہولت اور صنعتی یونٹس کی بحالی پر بھی گفتگو کی۔

مزیدخبریں