حمیرا اصغر کی موت کا فرانزک تجزیہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

02:43 PM, 14 Jul, 2025

کراچی: ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اداکارہ کے پوسٹ مارٹم اور فلیٹ کا فرانزک معائنہ مکمل کر لیا ہے۔

 تفتیشی ذرائع کے مطابق، کل 9 نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری بھیجے گئے ہیں جن میں حمیرا کے بھائی کا خون بھی شامل ہے تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کسی ممکنہ تضاد کا جائزہ لیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موت حادثہ ہے یا اس میں کوئی جرم شامل ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ فرانزک رپورٹ کے بعد ہوگا۔

مزیدخبریں