SCO وزرائے خارجہ اجلاس آج چین کے شہر تیانجن میں شروع، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

10:40 AM, 14 Jul, 2025

تیانجن : شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا وزرائے خارجہ اجلاس آج سے چین کے اہم بندرگاہی شہر تیانجن میں شروع ہو رہا ہے، جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی طرف سے وفد کو لیڈ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار اجلاس کی سائیڈ لائنز پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی سلامتی اور توانائی جیسے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، تاہم پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

SCO دنیا کی بڑی علاقائی تنظیموں میں شمار ہوتی ہے، جس میں چین، روس، پاکستان، بھارت، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔ تنظیم کا مقصد علاقائی سلامتی، معاشی ترقی، دہشت گردی کے خاتمے اور رکن ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں