اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹر پکڑا گیا، 5 غیر ملکی گرفتار

08:36 AM, 14 Jul, 2025

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے جی-10 میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ کال سینٹر کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی نیٹ ورک کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کال سینٹر میں متعدد پاکستانی نوجوان بھی کام کر رہے تھے۔

مزیدخبریں