پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں نمایاں پیشرفت دکھائی ،مئی کی جنگ کے بعد پاکستانی جنگی جہازوں کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوا :وزیرا عظم

06:52 PM, 14 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں نمایاں پیشرفت دکھائی ہے۔ انہوں نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے ملکی معیشت اور دفاعی پیداوار دونوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے تیمور ویمن سسٹم کی کامیاب لانچ پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ مئی کی جنگ کے بعد پاکستانی جنگی جہازوں کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج دہشتگردوں کے خلاف ہر روز مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں