سونے کی قیمت میں 4300 کا اضافہ

06:51 PM, 14 Jan, 2026

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 4300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3687 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کے ساتھ 4638 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق، عالمی مالیاتی حالات اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کو سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

مزیدخبریں