پی اے اے کا نوٹم، کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند

03:46 PM, 14 Jan, 2026

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نوٹم جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل عارضی طور پر بند رہیں گے۔

پی اے اے کے مطابق فضائی راستوں کی یہ بندش آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، جو 14 اور 15 جنوری کو نافذ العمل ہوگی۔ نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ دونوں روز بندش کا دورانیہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کے شیڈول کی تصدیق متعلقہ ایئرلائنز سے ضرور کریں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں